بھارت کی تجارتی برآمدات 309 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

جنگ نیوز ڈیسک

نئی دہلی/بھارت کی تجارتی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 21 اعشاریہ 96 فیصد اضافہ درج کیا گیا، جس کے نتیجے میں برآمدات 309 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
اکتوبر میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ تجارتی خسارہ کم ہوکر 20 اعشاریہ 09 ارب ڈالر رہ گیا۔
اس دوران پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 140 اعشاریہ 21 فیصد، برقی اشیاء میں 62 اعشاریہ 70 فیصد، جواہرات و زیورات میں 40 اعشاریہ 06 فیصد اور کیمیائی مصنوعات میں 36 اعشاریہ 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات بھی 36 اعشاریہ 01 فیصد بڑھ کر 12 اعشاریہ 74 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
آزاد تجارتی معاہدوں سے وابستہ منڈیوں میں بھی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ سنگاپور کو برآمدات 103 فیصد، ملائیشیا کو 83 فیصد اور آسیان ممالک کو 58 فیصد بڑھ گئیں۔
یہ اعداد و شمار بھارت کے اہم صنعتی شعبوں اور عالمی منڈیوں میں برآمدات کی مجموعی ترقی کی عکاسی کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...