فن و ثقافت کے 50 سالہ سفر کا جشن: کشمیر کی معروف تھیٹر تنظیم ACT نے گولڈن جوبلی منائی

اقبال بیگ
جنگ نیوز

سرینگر/کشمیر کی قدیم اور معروف تھیٹر تنظیم ’ایکٹ فار اے بیٹر ٹومارو‘ (ACT) نے تھیٹر، فن، ثقافت اور سماجی خدمات کے 50 سال مکمل ہونے پر اپنی گولڈن جوبلی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔ سرینگر میں منعقدہ اس تقریب میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاست دانوں، افسران، فنکاروں، ادیبوں، دانشوروں، طلبہ اور فنون لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تنظیم کے چیئرمین مشتاق علی احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر ہمیشہ ’ایکٹ‘ کی روح رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 برسوں میں تنظیم نے شہرت کے بجائے کشمیری عوام کے لئے کام کیا ہے اور آئندہ 50 برسوں تک بھی فن و ثقافت کی خدمت کا عزم برقرار رہے گا۔

تقریب میں ظفر اقبال خان منہاس، سید بشارت بخاری، ڈاکٹر رفیع احمد، سید تجمل اسلام، سیدہ ہمایوں قیصر، تنویر صادق، شہنواز بخاری، احسن چشتی، سمن رائنا، امیت وانچو، پروفیسر طارق عبداللہ، رؤف ترمبو، رؤف پنجابی، روما وانی، شبنم اشائی، ضمیر اشائی، جی ایم وانی، شہزاد رسول، حسین خان، امین بھٹ، مشتاق بالا، میر اعجاز، میر سرور، شفیق قریشی، وحید جیلانی، راجہ بلال، عاشق پیرزادہ، طاہر محی الدین اور پرویز مجید سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں۔

50 برسوں میں دو درجن سے زائد ڈرامے پیش
تنظیم نے گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران دو درجن سے زائد بڑے اسٹیج ڈرامے پیش کیے، جن میں ’جھیل بلا رہی ہے‘، ’ایک پوٹلی ارمانوں کی‘، ’تقدیر ساز‘، ’نیگیٹو‘، ’سبرمتی کا سنت‘، ’سنیاسی‘، ’پاگل گھوڑا‘ اور ’دیوانہ بنا دے‘ قابل ذکر ہیں۔ ان میں کئی ڈراموں نے ریاستی اور قومی سطح پر اعزازات حاصل کیے۔ ’نیگیٹو‘ کو ڈل جھیل میں تیرتے ہوئے اسٹیج پر پیش کیا جانے والا پہلا ڈرامہ قرار دیا گیا ہے۔

تنظیم کو گزشتہ 20 برسوں میں چنار آرٹ فاؤنڈیشن ایوارڈ، دو انفوٹیل ایوارڈز، اتھواس ایوارڈ اور دیگر اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ اس کے ڈراموں نے بہترین پیشکش، بہترین ہدایت کاری اور بہترین سیٹ ڈیزائن کے اعزازات بھی حاصل کیے ہیں۔

فنون کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات
’ایکٹ‘ نے تین اسپرنگ تھیٹر فیسٹیولز، کشمیر ورلڈ فلم فیسٹیول کے پانچ ایڈیشنز اور دیگر ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔ تنظیم نے 21 برسوں سے مسلسل 27 مارچ کو عالمی یوم تھیٹر بھی منایا ہے۔ رواں برس 11 سے 13 ستمبر تک کشمیر کی پہلی تین روزہ تھیٹر کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں ممبئی، دہلی، احمد آباد اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے 24 ماہرین نے شرکت کی۔

گولڈن جوبلی تقریب کے دوران بزرگ فنکاروں، ادیبوں اور بانی اراکین کی عزت افزائی کی گئی، جبکہ تنظیم کے 50 سالہ سفر پر مشتمل یادگاری مجلہ اور دستاویزی فلم بھی جاری کی گئی۔ اس موقع پر پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافیوں کو بھی یادگاری تحائف پیش کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

آئندہ 10 برسوں کا لائحہ عمل
تنظیم کے سرپرست سید ہمایوں قیصر نے 2026 سے 2036 تک کے لئے مستقبل کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے ’ایکٹ اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس‘، نوجوانوں کی قیادت و صلاحیت سازی کے مرکز اور کشمیری تھیٹر کی تاریخ کو محفوظ کرنے کے لئے ڈیجیٹل آرکائیو قائم کرنے کا اعلان کیا۔
منصوبے کے تحت جموں و کشمیر اور دہلی میں 50 ڈرامے پیش کرنے کے لئے ’50 ڈرامے برائے 50 سال‘ مہم بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تعلیم، صحت، صنفی مساوات، ماحولیات، یتیم بچوں، بزرگ شہریوں اور خصوصی ضروریات رکھنے والے افراد کی فلاح و بہبود کے لئے سماجی اقدامات کیے جائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر تنظیم نے فنکاروں، سرپرستوں، معاون اداروں، ذرائع ابلاغ اور عوام کا گزشتہ 50 برسوں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں PG اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال میں شدت

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/جموں و کشمیر میں PG اور...

گرین انڈیا مشن سنجیدگی کا فقدان!

گرین انڈیا مشن کی ناکامی محض انتظامی کوتاہی نہیں،...

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...