مولانا ابوالکلام آزاد کا نظریۂ تعلیم

ڈاکٹر مشتاق احمد

حال ہی میں مولانا ابوالکلام آزاد کے تعلق سے شائع ہونے والی ایک کتاب کی تقریظ میں راقم نے لکھا تھا کہ بیسویں صدی کی جن شخصیات کو عالمی شہرت حاصل ہے، ان میں مولانا آزاد امتیازی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے افکار و نظریات کو ایک مکتب فکر کا درجہ حاصل ہے۔ دنیا کی ترقی یافتہ زبانوں میں ان کی شخصیت اور افکار پر بے شمار کتابیں اور تحریریں موجود ہیں۔ ان کی عبقری شخصیت نے نہ صرف برصغیر کے سنجیدہ افراد کو متاثر کیا بلکہ عالمی سطح پر اہل دانش کو بھی مخاطب کیا۔ یہی وجہ ہے کہ برصغیر کی اجتماعی، سیاسی، مذہبی، تہذیبی اور تعلیمی صورتحال کو سمجھنے کے لیے مولانا آزاد کی تخلیقات کا مطالعہ ناگزیر ہے۔
راقم گزشتہ دو دہائیوں سے مولانا آزاد کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف گوشوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ان کے افکار و نظریات ایک بحر ذخار کی مانند ہیں۔ پیش نظر مضمون بھی اسی مطالعے کی ایک کڑی ہے۔
آج کل مدارس کے نصاب میں تبدیلی اور عصری علوم، بالخصوص سائنس اور کمپیوٹر کی تعلیم شامل کرنے کی ضرورت پر بحث جاری ہے۔ یہ شکایت بھی کی جاتی ہے کہ مدارس کے فارغین کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہیں۔ بلاشبہ بدلتے زمانے کے ساتھ تعلیمی نظام میں تبدیلی ضروری ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ قدیم نظام کو یکسر مسترد کرکے اس کی جگہ نیا نصاب نافذ کردیا جائے۔ مولانا ابوالکلام آزاد نے تقریباً ایک صدی قبل اس مسئلے کی جانب ملت اسلامیہ کی توجہ مبذول کرائی تھی۔
13 دسمبر 1920ء کو مدرسہ اسلامیہ، موجودہ مدرسہ عالیہ کولکاتا کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے تعلیم کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا:
’’ہندوستان میں سرکاری تعلیم نے جو نقصانات ہمارے قومی خصائل واعمال کو پہنچائے ہیں، ان میں سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ تحصیل علم کا مقصد اعلیٰ ہماری نظروں سے محجوب ہوگیا ہے۔ علم خدا کی ایک پاک امانت ہے اور اس کو صرف اس لیے ڈھونڈنا چاہیے کہ وہ علم ہے۔ لیکن سرکاری یونیورسٹیوں نے ہم کو ایک دوسری راہ بتلائی ہے۔ وہ علم کا اس لیے شوق دلاتی ہیں کہ بلا اس کے سرکاری نوکری نہیں مل سکتی۔ پس اب ہندوستان میں علم کو علم کے لیے نہیں بلکہ معیشت کے لیے حاصل کیا جاتا ہے۔‘‘
(خطبات آزاد، مرتب: مالک رام، ص: 37-38)
اس اقتباس سے واضح ہوتا ہے کہ مولانا آزاد کے نزدیک علم کا مقصد محض روزگار کا حصول نہیں بلکہ علم کو اس کی حقیقی اہمیت کے ساتھ حاصل کرنا تھا۔ وہ عربی مدارس کے طلبہ میں علم کے لیے خالص جذبے کو قابل قدر سمجھتے تھے۔
22 فروری 1947ء کو لکھنؤ میں وزیر تعلیم کی حیثیت سے عربی و فارسی نصاب تعلیم کی اصلاحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مدارس کے نظام تعلیم، اس کی تاریخ اور اصلاح کی ضرورت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ان کا خیال تھا کہ مدارس کی تعلیم اس لیے پسماندہ ہوئی کہ ہم نے اپنے اصل طریقۂ تعلیم اور علم کے بنیادی مقاصد کو فراموش کردیا۔
مولانا آزاد نے اسلامی علوم کے زوال کا ذکر کرتے ہوئے کہا:
’’علم وفن کے ہر گوشے میں یہ چیز آپ کو نظر آئے گی کہ جو درخت تہذیب وتدوین کا پھل پھول رہا تھا، اس کی شاخیں ساتویں صدی تک کمال مرتبہ تک پہنچ گئیں اور بجائے اس کے کہ پھلتا پھولتا، اچانک آپ کو نظر آئے گا کہ اب پت جھڑ شروع ہوگئی ہے اور درخت بڑھنے کی جگہ گھٹ رہا ہے۔ چنانچہ ساتویں ہجری کے بعد اسلامی علوم پر ایک عالم گیر تنزل کا دور شروع ہوگیا۔‘‘
(خطبات آزاد، ص: 307)
مولانا آزاد کی بنیادی تشویش یہ تھی کہ مسلمانوں نے اپنے علمی اور فکری اثاثے سے خاطرخواہ استفادہ نہیں کیا۔ تاریخ گواہ ہے کہ ساتویں صدی ہجری سے قبل اسلامی دنیا میں علوم و فنون نے غیر معمولی ترقی کی تھی۔ ابن خلدون اور علامہ ابن تیمیہ جیسی شخصیات اسی علمی روایت کی پیداوار تھیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چند کتابیں پڑھ لینا اور حقیقی علوم حاصل کرنا دو الگ چیزیں ہیں۔ ان کے الفاظ میں:
’’چند کتابوں کا علم حاصل ہو جاتا ہے اور علوم حاصل نہیں ہوتے۔ آپ جانتے ہیں کہ چند کتابوں کا علم حاصل کرنے میں اور نفس علم حاصل کرنے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔‘‘
(خطبات آزاد، ص: 311)
مولانا آزاد نے یہ بھی واضح کیا کہ علمی ترقی اور زوال کا عمل بتدریج ہوتا ہے اور اس کے نتائج فوری طور پر سامنے نہیں آتے۔ انہوں نے کہا:
’’ترقی اور تنزلی دونوں بڑی دھیمی چال چلتے ہیں۔ ایسی دھیمی چال چلتے ہیں کہ آپ کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ کوئی چل رہا ہے، لیکن کافی وقت گزر جاتا ہے اور کافی مسافت زمانہ طے ہونے کے بعد آپ چونکتے ہیں۔‘‘
(خطبات آزاد، ص: 315)
انہوں نے بیرن توسی کے سفرنامے اور شیخ عبدہ اور سید جمال الدین کی اصلاحی فکر کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم نظام تعلیم میں تبدیلی کی ضرورت اجاگر کی۔ ان کے نزدیک تعلیمی اصلاح کا ایک اہم پہلو ذریعۂ تعلیم بھی تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ بچوں کو ابتدائی علوم مادری زبان میں پڑھائے جائیں تاکہ وہ نئے علوم کو آسانی سے سمجھ سکیں۔
اس سلسلے میں مولانا آزاد نے فرمایا:
’’اگر ہم اصلاح چاہتے ہیں تو بہرحال ہمیں یہ تسلیم کرنا ہے کہ ہندوستان میں عربی علم اور تعلیم میں جس فن کی تعلیم بھی شروع کی جائے، اس کی پہلی رونمائی مادری زبان میں ہونا چاہیے تاکہ وہ اس کو فوراً پکڑ لے۔‘‘
(خطبات آزاد، ص: 322)
ان کا یہ نظریہ آج بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ عالمی سطح پر بھی ابتدائی تعلیم مادری زبان میں فراہم کرنے کی افادیت تسلیم کی جاچکی ہے۔ مولانا آزاد نے ایک صدی قبل اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ تعلیم کا ابتدائی مرحلہ طالب علم کی اپنی زبان میں ہونا چاہیے۔
جہاں تک عصری علوم کا تعلق ہے، مولانا آزاد اس کی اہمیت سے پوری طرح واقف تھے۔ وہ قدیم تعلیمی روایت کے مخالف نہیں تھے بلکہ چاہتے تھے کہ اس میں زمانے کے تقاضوں کے مطابق اصلاح کی جائے۔ انہوں نے ابوالفضل، فیضی اور طوسی جیسی علمی شخصیات کی مثالیں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ روایتی تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد بھی مختلف علوم میں غیر معمولی مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔ اصل مسئلہ یہ تھا کہ ہم نے نصاب کو محض سند حاصل کرنے کا ذریعہ بنا لیا۔
عصری تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا:
’’وقت اور زندگی کی چال کے متعلق کوئی تعلیم کامیاب نہیں ہو سکتی اگر وہ وقت اور زندگی کی چال کے ساتھ نہ ہو۔ جو تعلیم ہو وہ ایسی ہونی چاہیے کہ زمانے کی جو چال ہے وہ اس کے ساتھ جڑ سکے۔‘‘
(خطبات آزاد، ص: 329)
مولانا آزاد کے دونوں خطبات کے مطالعے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ قدیم اور جدید تعلیم کے درمیان تصادم کے قائل نہیں تھے۔ ان کا نظریہ یہ تھا کہ علمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے علوم کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ تعلیم کا مقصد صرف اسناد اور ملازمت کا حصول نہیں بلکہ انسانی فکر، شعور اور صلاحیتوں کی نشوونما ہونا چاہیے۔
افسوس کہ تقریباً ایک صدی گزرنے کے باوجود ہم مولانا آزاد کے ان تعلیمی تصورات پر سنجیدگی سے عمل نہیں کرسکے۔ اگر ہم نے ان کی فکر اور دردمندی کو اپنے تعلیمی نظام کا حصہ بنایا ہوتا تو شاید آج مدارس اسلامیہ کو تعلیمی پسماندگی اور محدود مواقع جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
اب بھی وقت ہے کہ مولانا آزاد کے نظریۂ تعلیم سے رہنمائی حاصل کی جائے، مدارس کے نصاب میں عصری تقاضوں کے مطابق اصلاح کی جائے اور مادری زبان میں تعلیم کو فروغ دیا جائے۔ ہمیں قدیم علمی ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید علوم کے دروازے بھی کھولنے ہوں گے۔ بلاشبہ تعلیم ہی وہ نسخۂ کیمیا ہے جو کسی بھی معاشرے کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...