
گردیپ سنگھ بترا
سربراہ
کمرشیل انڈر رائٹنگ، رِسک انجینئرنگ وگلوبل اکاؤنٹس بجاج جنرل انشورنس
قدرتی آفات کبھی بھی بتا کر نہیں آتے اور اپنے پیچھے چھوڑ جاتی ہیں تباہی کی لمبی داستان۔ قدرتی آفات اچانک پیش آ سکتی ہیں اور بڑے نقصانات پہنچاتی ہیں۔ ہندوستان میں طوفان اکثر آتے رہتے ہیں اور ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ گنجان آباد شہروں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ تیز ہوائیں، شدید بارش، آسمانی بجلی، اور اولے گھروں اور ذاتی سامان کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے گھر کے مالکان اپنے گھروں کی حفاظت کو لے کر فکر مند رہتے ہیں۔ لہذا یہ جاننا اہم ہو جاتا ہے کہ ہوم انشورنس طوفان سے ہونے والے نقصان کو کس حد تک کور کرتا ہے اور یہ واقعی کس قسم کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔
آئیے طوفان کی مختلف قسموں کو سمجھتے ہیں
طوفان مختلف قسم کے ہوتے ہیں، اور ہر قسم اپنے انداز میں گھروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
٭ آندھیاں تیز اور اچانک چلنے والی ہوائیں لاتی ہیں جو چھت کی ٹائلیں اکھاڑ سکتی ہیں، کھڑکیاں توڑ سکتی ہیں، درخت جڑ سے اکھاڑ سکتی ہیں، اور گھر کے مجموعی ڈھانچے کو کمزور کر سکتی ہیں۔ باہری ڈھانچے جیسے باڑ، گیراج، اور شیڈز خصوصا زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں اور بہت تیزی سے نقصان کا شکار ہو سکتے ہیں
٭ ژالہ باری والے طوفان ہندوستان کے زیادہ تر حصوں میں بہت عام نہیں ہیں، لیکن اس قسم کا طوفان جہاں آتے ہیں وہاں بھاری نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس قسم کے طوفان میں آسمان سے برف کے ٹکڑے (اولے) گرتے ہیں۔ بڑے اولے کھڑکیاں توڑ سکتے ہیں، چھتوں پر ڈینٹ ڈال سکتے ہیں، اور باہر کھڑی گاڑیوں یا سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس کی مرمت میں کافی خرچ آ سکتا ہے۔
٭ آسمانی بجلی بھی گھروں کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ سکتی ہے، چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، اور برقی نظام کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ بجلی گرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے پاور سرجز برقی آلات خراب کر سکتے ہیں، وائرنگ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اور شارٹ سرکٹ خطرے میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس قسم کا کچھ نقصان فوری طور پر نظر نہیں آتا، لیکن بعد میں یہ بڑے نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔
ہندوستان میں ہوم انشورنس آندھی سے ہونے والے نقصان کو کیسے کور کرتا ہے
ہندوستان میں زیادہ تر ہوم انشورنس پالیسیاں عموماً طوفان سے ہونے والے نقصان کو کور کرتی ہیں، لیکن کوریج کی سطح پالیسی کی شرائط و ضوابط پر منحصر کرتی ہے۔ عموما بیمہ کمپنیاں قدرتی آفات جیسے طوفانی ہوائیں، اولے، اور آسمانی بجلی کے خلاف تحفظ شامل کرتی ہیں۔ ہندوستان میں گردابی طوفان سے ہونے والے نقصان جیسے چھت، دیواریں اور کھڑکیوں کو پہنچنے والا نقصان عموماً ہوم انشورنس کے تحت کور کیا جاتا ہے۔ ژالہ باری سے ہونے والا ساختی نقصان بھی ان پالیسیوں میں شامل ہوتا ہے۔ آسمانی بجلی سے ہونے والے نقصانات، جیسے آگ لگنا یا برقی وائرنگ اور مستقل تنصیبات کو نقصان پہنچنا، اکثر پالیسیوں میں کور کیے جاتے ہیں۔ تاہم، ہندوستان میں یہ کوریج عموما تمام پالیسیوں میں دستیاب ہوتی ہے، الائے یہ کہ آپ نے خود اسے شامل نہ کرنے کا انتخاب کیا ہو یا بیمہ کنندہ نے کسی مخصوص کوریج پر اتفاق نہ کیا ہو۔ اسی وجہ سے گھر کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنی پالیسی دستاویزات بغور پڑھیں تاکہ انہیں یہ واضح سمجھ ہو کہ کیا چیز کور ہے اور کیا چیز خارج ہے، اور دعوی کے وقت کسی غیر متوقع صورتحال کا سامنا نہ ہو۔
طوفان سے ہونے والے نقصان کے خلاف مناسب کوریج کو یقینی بنانا
مکمل تحفظ حاصل کرنے کے لئے گھر کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنی ہوم انشورنس پالیسی کا بغور مطالعہ کریں یا نئی پالیسی خریدتے وقت پوری احتیاط برتیں۔ لہذا یہ ضروری ہے کہ تفصیلات کا بغور مطالعہ کیا جائے اور اس نکتے کو سمجھ لیا جائے کہ کس قسم کے طوفان سے ہونے والے نقصان کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اگر بنیادی کوریج محدود لگے تو گھر کے مالکان ایڈ آن کورز جیسے سیلاب سے تحفظ یا مہنگے باہری مستقل تنصیبات اور لینڈ اسکیپنگ وغیرہ کا انتخاب کر سکتے ہیں، اس لئے کہ صحیح انشورنس کمپنی کا انتخاب کرنا بھی بہت اہم ہے۔ وہ بیمہ کمپنیاں جو پراپرٹی انشورنس میں مہارت رکھتی ہیں، عموماً قدرتی آفات کے دوران زیادہ وسیع کوریج اور بہتر سپورٹ فراہم کرتی ہیں۔ اپنے گھر کی حالت کے مناسب ریکارڈز جیسے تصاویر یا ویڈیوز رکھنا، دعوی پروسیس کو آسان بنا سکتا ہے اور طوفان کے بعد نقصان کی شدت کو ظاہر کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ہندوستان میں ہوم انشورنس طوفان سے پہنچنے والے نقصان سے آپ کی مالی حفاظت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ زیادہ تر پالیسیاں تیز ہوا، اولے، اور آسمانی بجلی جیسے عام خطرے کا احاطہ کرتی ہیں، بشرطیکہ گھر کے مالکان پالیسی کی شرطوں اور حدود کو اچھی طرح سمجھیں۔ پالیسی کا بغور مطالعہ کرکے، مناسب ایڈ آنز کا انتخاب کرتے ہوئے، اور ایک معتبر انشورر کا انتخاب کرتے ہوئے، گھر کے مالکان شدید موسم کے دوران اپنے گھروں کو بہتر طریقے سے محفوظ کر سکتے ہیں۔ آج کے دور میں باخبر رہتے ہوئے اچانک طوفان آنے کی صورت میں ذہنی دباؤ اور مالی نقصان کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔


