خوفناک آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے چار افراد زندہ جل گئے

جاجپور (اوڈیشہ):

اوڈیشہ کے جاجپور ضلع میں سنیچر کی رات ایک گھر میں آگ لگ جانے سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار ارکان کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ بالی چندر پور تھانہ حلقے کے شیخ محلہ گاؤں میں پیش آیا۔ اس حادثے میں چار کمرے جل کر راکھ ہو گئے۔

اس واقعے میں چار لوگ زندہ جل گئے۔ حالانکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ پر پوری طرح قابو پا لیا گیا ہے اور اس کے پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہوگی

آگ سے چار گھر متاثر

اس واقعے سے سیمنٹ کی چادروں کی چھت والے دو گھر اور پھونس کی چھت والے دو گھر متاثر ہوئے ہیں۔ آگ نالی پور پنچایت کے شیخ محلہ گاؤں میں شیخ نظام الدین کے گھر پر لگی تھی۔ متاثرین میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت سے گاؤں میں کہرام مچا ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ دوسری جانب بالی چندر پور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایک زخمی کی حالت تشویشناک

ہلاک ہونے والوں میں نظام الدین کی بیٹی گل افشاں پروین (26)، ان کی بہو تبسم پروین (40)، پوتی روشنی پروین (11) اور آٹھ ماہ کا پوتا شامل ہیں۔ ایک زخمی شخص کو مقامی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن اس کی سنگین حالت کے پیشِ نظر اسے کٹک ریفر کر دیا گیا۔

واقعے کے سلسلے میں مقامی رہائشی اجے کمار سامل نے بتایا کہ "شیخ نظام الدین سنیچر کے روز گوپال پور سے اپنی بیٹی اور نواسے نواسیوں کے ساتھ یہاں پہنچے تھے۔ یہ دردناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کی سب سے بڑی بہو کھانا بنا رہی تھی۔ اس حادثے میں دو خواتین سمیت دو بچوں کی موت ہو گئی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندان کو تمام سرکاری امداد فراہم کی جائے۔”

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...