بھارتی فضائیہ کے طیارے کی لداخ میں بلند ترین لینڈنگ کا عالمی ریکارڈ

جنگ نیوز

لداخ/ بھارتی فضائیہ (IAF) نے ہفتہ کو ایک اہم فضائی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے IL-76MD مال بردار طیارے کو لداخ کے نیوما ہوائی اڈے پر 13,629 فٹ کی بلندی پر کامیابی سے اتارا۔ اس طرح طیارے نے دنیا میں اپنی نوعیت کی بلند ترین لینڈنگ کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) سے تقریباً 25 کلومیٹر دور واقع نیوما ہوائی اڈہ سرحد پر فوجیوں، سازوسامان اور ضروری اشیاء کی فوری ترسیل کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔
بھارتی فضائیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ کامیاب لینڈنگ فضائی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل ہے، جو طیارے کی صلاحیتوں اور عملے کی غیر معمولی مہارت و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ فضائیہ نے مشکل حالات میں کامیاب لینڈنگ پر عملے کی بھی ستائش کی۔
قابلِ ذکر ہے کہ نیوما ہوائی اڈہ گزشتہ سال نومبر میں مکمل طور پر فعال ہوا تھا۔ اس کا 3 کلومیٹر طویل رن وے سرحدی علاقوں میں فوجی دستوں کی فوری نقل و حرکت اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کو 2021 میں 214 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی گئی تھی، جس کا مقصد ہنگامی کارروائیوں اور انتہائی بلند مقامات پر بھاری طیاروں کی نقل و حرکت کو ممکن بنانا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...