جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر حکومت نے شیخ نورالدین نورالدین صاحبؒ کے عرس کے موقع پر کشمیر صوبے میں مقررہ سرکاری تعطیل کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔
حکومت کے حکم نامہ نمبر 1614-JK(GAD) of 2026 کے مطابق عرس کے سلسلے میں 8 اکتوبر (جمعرات) کو مقررہ تعطیل کے بجائے اب 9 اکتوبر 2026 (جمعہ) کو کشمیر صوبے میں علاقائی تعطیل ہوگی۔
یہ تبدیلی 12 دسمبر 2025 کے سابقہ حکم نامہ نمبر 1894-JK(GAD) of 2025 میں جزوی ترمیم کے تحت کی گئی ہے۔


