جموں و کشمیرکیلئے تاریخی پہلا قدم:  دو معدنی بلاک کی کامیاب نیلامی کے ساتھ کان کنی کی ترقی کا آغاز

جنگ نیوز

سرینگر: جموں و کشمیر میں معدنی وسائل کی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت کے تحت اننت ناگ ضلع میں چونے کے پتھر کے دو معدنی بلاک مرکزی وزارتِ کان کنی کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نیلام کیے گئے ہیں۔ اس اقدام سے خطے میں سرمایہ کاری، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
حکومتِ جموں و کشمیر نے ان بلاکس کی نیلامی کی ذمہ داری مرکزی وزارتِ کان کنی کو سونپی تھی۔ نیلامی کا عمل شفاف اور مسابقتی طریقے سے مکمل کیا گیا، جس سے معدنی وسائل کی منظم ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
کوٹ-کپرن لائم اسٹون بلاک: ضلع اننت ناگ کی تحصیل دورو کے کوٹ اور کپرن دیہات میں واقع یہ بلاک43.22ہیکٹیئر رقبے پر محیط ہے، جہاں چونے کے پتھر کے75.4 ملین ٹن تخمینی ذخائر موجود ہیں۔ اس کی کھوج جی-4 مرحلے تک مکمل کی جاچکی ہے۔
وان ترگ لائم اسٹون بلاک: یہ بلاک36.5ہیکٹیئر رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں853.10 ملین ٹن چونے کے پتھر کے تخمینی ذخائر موجود ہیں۔ اس کی کھوج جی-3 مرحلے تک مکمل کی گئی ہے، جس میں 159 میٹر ڈرلنگ بھی شامل ہے۔
دونوں بلاکس میں مجموعی طور پر 15.6 ملین ٹن سے زائد چونے کے پتھر کے ذخائر موجود ہیں، جن کی ترقی سے کان کنی اور متعلقہ صنعتوں کو فروغ ملنے کے ساتھ مقامی کاروباروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے بھی نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
وزارتِ کان کنی نے حکومتِ جموں و کشمیر کے ساتھ مل کر معدنی وسائل کی شفاف، پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی کے لئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

دہلی پولیس نے راہل گاندھی اور بہن پرینکا کو حراست میں لیا

جنگ نیوز نئی دہلی/دہلی پولیس نے انتخابی فہرستوں میں مبینہ...

فیصلہ کن قیادت نےجموں کشمیر میں امن اور اعتماد کو مضبوط کیا/ مرکزی کابینہ

  جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی...

سرکاری اداروں کے 4385 کروڑ روپے بجلی واجبات پر AIP کا سوال

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف...

کسانوں کے حقوق اور زرعی ٹیکنالوجی میں خودمختاری پر زور

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ...