جموں کشمیر بینک کے 88 سال مکمل، عوامی فلاح اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ

جنگ نیوز ڈیسک

جموں/جے اینڈ کے بینک نے اپنے قیام کے 88 سال مکمل ہونے پر جموں و کشمیر اور لداخ میں مالی خودمختاری، عوامی خدمت اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او امیتاوا چٹرجی نے جموں میں بینک کے ریجنل بزنس سینٹر میں تقریب کی صدارت کی، جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سدھیر گپتا، چیف جنرل منیجرز اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز بانی مہاراجہ ہری سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔
امیتاوا چٹرجی نے کہا کہ بینک کی دوہری ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو معیاری مالی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ادارے کی ترقی کو بھی یقینی بنائے، تاکہ آنے والی نسلیں اس سے مستفید ہوسکیں۔
انہوں نے بتایا کہ مشن یووا کے تحت بینک اب تک تقریباً 40 ہزار نوجوان کاروباری افراد کو 1902 کروڑ روپے کے قرضے منظور کرچکا ہے۔ اس پروگرام کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بینک سوشل میڈیا پر یووا اڑان کے نام سے ویڈیو سیریز بھی شروع کررہا ہے۔
بینک نے مالی سال 2025-26 کے دوران کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے تحت 46 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے، جس سے تعلیم، صحت، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں ہزاروں افراد مستفید ہوئے۔
سی ای او نے بینک کے ملازمین اور سابق قیادت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ 88 سالہ ورثے کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھانا اور نئی نسل کو اس مشن سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

دہلی پولیس نے راہل گاندھی اور بہن پرینکا کو حراست میں لیا

جنگ نیوز نئی دہلی/دہلی پولیس نے انتخابی فہرستوں میں مبینہ...

فیصلہ کن قیادت نےجموں کشمیر میں امن اور اعتماد کو مضبوط کیا/ مرکزی کابینہ

  جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی...

سرکاری اداروں کے 4385 کروڑ روپے بجلی واجبات پر AIP کا سوال

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف...

کسانوں کے حقوق اور زرعی ٹیکنالوجی میں خودمختاری پر زور

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ...