لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی مکتوب سے پولیس کو متاثر کرنے کی کوشش، ثقلین مشتاق گرفتار

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو)، کرائم برانچ کشمیر نے لیفٹیننٹ گورنر کے جعلی مکتوب کے ذریعے اننت ناگ پولیس انتظامیہ کو متاثر کرنے کی کوشش کے الزام میں پلوامہ کے ثقلین مشتاق ڈار ولد مشتاق احمد ڈار کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 29/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت سب جج سرینگر کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے لیفٹیننٹ گورنر کی نقالی کرتے ہوئے ایس ایس پی اننت ناگ کے نام جعلی مکتوب تیار کیا، جس میں سرکاری لیٹر ہیڈ اور دستخط کا غیر قانونی استعمال کیا گیا۔
ای او ڈبلیو نے تحقیقات کو ثابت شدہ قرار دیتے ہوئے معاملہ عدالت کے سپرد کر دیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری عہدیداروں کے نام سے موصول ہونے والے مشکوک خطوط کی تصدیق کریں اور جعل سازی کے واقعات کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

دہلی پولیس نے راہل گاندھی اور بہن پرینکا کو حراست میں لیا

جنگ نیوز نئی دہلی/دہلی پولیس نے انتخابی فہرستوں میں مبینہ...

فیصلہ کن قیادت نےجموں کشمیر میں امن اور اعتماد کو مضبوط کیا/ مرکزی کابینہ

  جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم نریندر مودی...

سرکاری اداروں کے 4385 کروڑ روپے بجلی واجبات پر AIP کا سوال

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ عوامی اتحاد پارٹی (AIP) کے چیف...

کسانوں کے حقوق اور زرعی ٹیکنالوجی میں خودمختاری پر زور

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ...