جنگ نیوز ڈیسک
کلگام /وزیر برائے تعلیم ، سماجی بہبود ، صحت اور طبی تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے آج کلگام ضلع کا دورہ کیا اور کھیلوں ، صحت کی دیکھ بھال اور سڑکوں کی رابطہ کاری کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے مختلف پروگراموں اور افتتاحی و بنیاد رکھنے کی تقریبات میں شرکت کی ۔
ابتداء میں وزیر نے ایل این کے شری نذیر احمد وانی گورنمنٹ بوائیز ہائیر سکینڈری اسکول کلگام میں انڈر 19 لڑکیوں کے بیس بال انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ یہ ٹورنامنٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کلگام کی میز بانی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں کشمیر ڈویژن کے تمام اضلاع کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔


