جنگ نیوز ڈیسک
بڈگام، 18 ستمبر: انٹر ڈسٹرکٹ پروونشل لیول (IDPL) کراٹے چیمپئن شپ برائے لڑکے تمام عمر کے زمروں میں انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفس بڈگام نے ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، جموں و کشمیر انورادھا گپتا کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر بڈگام جے پال سنگھ کی نگرانی میں کیا۔
پلوامہ نے پہلی، بڈگام نے دوسری جبکہ اننت ناگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں DIO بڈگام میر لیاقت علی مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اضلاع اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کیے۔ میر لیاقت علی نے نوجوانوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نظم و ضبط، خود اعتمادی اور ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہیں اور نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


