ستیش شرما نے حیدرآباد ہاکس کی جرسی لانچ کی، پیرا اسپورٹس کے فروغ کے عزم کا اعادہ

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر، 14 ستمبر: وزیر برائے امورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما نے جموں و کشمیر میں پیرا اسپورٹس کے فروغ اور معذور کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یہ بات جموں و کشمیر دیویانگ ویلفیئر ایسوسی ایشن (JKDWA) کے وفد سے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران ستیش شرما نے حیدرآباد ہاکس کی جرسی بھی لانچ کی، جو ریڈیئنٹ ورلڈ پیرا کرکٹ لیگ میں 6 سے 11 اکتوبر 2026 تک آگرہ میں حصہ لے گی۔ وفد میں سید شاہ عزیز، پیرزادہ سید نثار حسین شاہ اور منموہن سنگھ شامل تھے۔ وزیر نے سید شاہ عزیز کو ان کی کامیابیوں پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں جموں و کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔ انہوں نے پیرا اسپورٹس کے بنیادی ڈھانچے، تربیتی سہولیات، مواقع اور ادارہ جاتی معاونت کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جسمانی حدود عزم اور صلاحیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ JKDWA نے پیرا اسپورٹس کے فروغ میں وزیر کی دلچسپی اور تعاون کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کشمیر کے اسکولوں میں ’سوچھتا انٹرن شپ‘ کا آغاز

جنگ نیوز سری نگر/کمشنر ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ من...

کشمیر تھیٹر کانفرنس اختتام پذیر، ممتاز شخصیات کی پذیرائی

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر، 13 ستمبر: تین روزہ ’کشمیر...

وزیراعلیٰ کی صحت بنیادی ڈھانچے میں کمیوں کو دُور کرنے کی ہدایت

 نیوز ڈیسک سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج جموں...

راجستھان کے شہری بلدیاتی انتخابات میں BJPکی شاندار کامیابی

جنگ نیوز نئی دہلی/راجستھان کے شہری بلدیاتی انتخابات میں BJP...