کشمیر کے اسکولوں میں ’سوچھتا انٹرن شپ‘ کا آغاز

جنگ نیوز

سری نگر/کمشنر ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ من دیپ کور نے امر سنگھ کالج سری نگر میں کشمیر ڈویژن کے اسکولوں کے لئے سوچھتا انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح کیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ کو صفائی، کچرے کی علیحدگی، ری سائیکلنگ، کمپوسٹنگ اور سائنسی کچرا انتظام میں براہِ راست شامل کرنا ہے۔
یہ پروگرام سری نگر میونسپل کارپوریشن (SMC) نے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر اور سواہا ریسورس مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے شروع کیا ہے۔ طلبہ کو ’’سوچھتا سفیر‘‘ بنا کر اسکولوں، گھروں اور محلوں میں صفائی اور ذمہ دارانہ کچرا انتظام کا پیغام عام کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
اس موقع پر من دیپ کور نے کہا کہ صفائی محض بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ اسے مشترکہ شہری ذمہ داری بنانا ہوگا، جس میں اسکول اور نوجوان نسل کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ تقریب میں رام نواس شرما، ڈاکٹر دیوانش یادو اور فضل الحسیب سمیت افسران، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ویسٹ ٹو آرٹ نمائش بھی منعقد ہوئی، جس میں وادی کے مختلف علاقوں کے شرکاء نے ناکارہ اشیا سے تیار کردہ فن پارے پیش کیے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسمبلی کے خزاں اجلاس سے قبل اسپیکر کی کل جماعتی بیٹھک طلب

جنگ نیوز جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 21...

کشمیر تھیٹر کانفرنس اختتام پذیر، ممتاز شخصیات کی پذیرائی

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر، 13 ستمبر: تین روزہ ’کشمیر...

وزیراعلیٰ کی صحت بنیادی ڈھانچے میں کمیوں کو دُور کرنے کی ہدایت

 نیوز ڈیسک سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج جموں...

راجستھان کے شہری بلدیاتی انتخابات میں BJPکی شاندار کامیابی

جنگ نیوز نئی دہلی/راجستھان کے شہری بلدیاتی انتخابات میں BJP...