لداخ میں بڑی سیاسی پیش رفت: سونم وانگچک کا اہم اعلان، کرگل-لہہ پدیاترا مؤخر

سرینگر:

جنگ نیوز ڈیسک

لداخ میں طویل عرصے سے جاری مطالبات کی تحریک کے درمیان ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کرگل سے لہہ تک مجوزہ 15 روزہ ’’امن و انصاف پدیاترا‘‘ کو 9 ستمبر کو نئی دہلی میں وزارتِ داخلہ کے نمائندوں اور لداخ کے وفد کے درمیان ہونے والی تازہ بات چیت کے پیش نظر مؤخر کر دیا گیا ہے۔

لیہہ ایپکس باڈی کے رکن اور سماجی کارکن سونم وانگچک نے بتایا کہ پدیاترا کو ملتوی کرنے کا فیصلہ آئندہ مذاکرات سے وابستہ امیدوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر مذاکرات میں لداخ کے دیرینہ مطالبات پر ٹھوس پیش رفت ہوتی ہے تو مارچ کی ضرورت نہیں رہے گی، تاہم بات چیت ایک بار پھر تاخیر یا ’’ٹال مٹول‘‘ کا شکار ہوئی تو پدیاترا دوبارہ شروع کی جائے گی۔

یہ پدیاترا 10 ستمبر کو کرگل سے شروع ہو کر 24 ستمبر کو لہہ میں اختتام پذیر ہونے والی تھی۔ اس کا مقصد لداخ کے لیے ریاستی حیثیت، آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت تحفظات اور دیگر مطالبات کو اجاگر کرنا تھا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اگر احتجاج دوبارہ شروع کیا گیا تو اس کی شکل میں تبدیلی بھی ممکن ہے اور طویل فاصلے کی پدیاترا کے بجائے مختصر مارچ کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔ اب تمام نظریں 9 ستمبر کی نئی دہلی میٹنگ پر مرکوز ہیں، جس کے نتائج طے کریں گے کہ لداخ کی سڑکوں پر احتجاج مستقل طور پر رکتا ہے یا ایک نئے انداز میں دوبارہ شروع ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ایک دہشت گرد ہلاک، اے کے رائفل برآمد

  بڈگام، 4 ستمبر: ضلع بڈگام کے اشدر گلی علاقے میں...

سرینگر ایئرپورٹ پر پارکنگ کے دوران انڈی گو کا طیارہ وی ڈی جی ایس پول سے ٹکرا گیا

سرینگر تمام مسافر اور عملہ محفوظ؛ کوئی زخمی نہیں ہوا،...

نیشنل کانفرنس نے شیخ عبداللہ کی 43ویں برسی کا پروگرام حتمی قرار دے دیا

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر، 3 ستمبر: جموں و کشمیر نیشنل...

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنرکی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

نیوز ڈیسک سری نگر/ہندوستان میں ہائی کمشنر بنگلہ دیش ایم...