جنگ نیوز
وزارتِ ریلوے نے جموں توی۔سری نگر وندے بھارت ایکسپریس کو اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر تجرباتی طور پر روکنے کی منظوری دے دی ہے۔
ریلوے بورڈ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ضروری سلامتی منظوری کے بعد یہ قیام ’’جلد از جلد موزوں تاریخ‘‘ سے شروع کیا جائے اور اننت ناگ اسٹیشن پر ٹکٹوں کی فروخت کا جائزہ لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اننت ناگ میں وندے بھارت ایکسپریس کا قیام ستمبر کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی تاریخ اور آمد و روانگی کے اوقات کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
اس فیصلے سے اننت ناگ اور ملحقہ علاقوں کے مسافروں، طلبہ، تاجروں اور سیاحوں کو جموں و کشمیر کے درمیان آمدورفت میں سہولت ملنے کی توقع ہے۔


