سرینگر میں آج سیاسی طاقت آزمائی

بلال بشیر بٹ
جنگ نیوز

سرینگر/سرینگر بدھ کو ایک بڑی سیاسی کشمکش کا مرکز بننے جا رہا ہے، جہاں برسرِ اقتدار نیشنل کانفرنس (NC) اور اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) الگ الگ احتجاجی پروگراموں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

BJP نے بجلی نرخوں میں اضافے، بے روزگاری، مبینہ بدعنوانی اور سرکاری ملازمتوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف لال چوک سے سول سیکریٹریٹ تک مارچ کا اعلان کیا ہے، جس کی قیادت پارٹی کے جموں و کشمیر صدر اور راجیہ سبھا رکن ست شرما اور اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما کریں گے۔

دوسری جانب NC نے BJP کے احتجاج کے جواب میں سرینگر اور جموں میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ریاستی درجہ کی بحالی، آئینی ضمانتوں، ریزرویشن فائل کی منظوری اور جموں و کشمیر کے عوام کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

NC کارکن گنڈون پارک راجباغ میں جمع ہوں گے، جہاں سے پارٹی اپنے احتجاجی پروگرام کا آغاز کرے گی۔

دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ایک ہی روز سڑکوں پر اترنے کے اعلان نے سرینگر کی سیاسی فضا کو گرم کر دیا ہے، جبکہ اسمبلی اجلاس سے قبل یہ احتجاج حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان ایک نئی سیاسی محاذ آرائی کا اشارہ دے رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسکمز میڈیکل کالج بمنہ میں ہفتۂ بیداریٔ نگرانی کا اہتمام

اقبال بیگ سری نگر/ جنگ نیوز/شیرِ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف...

صوفی بزرگ حضرت احمد صاحب بٹواریؒ کا عرس احمد نگر سرینگر میں منایا گیا

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر /صوفی میڈیا سروسز/وادیِ کشمیر کے معروف...

امیت شاہ کیNCDC کو آئندہ 25 برس کا منصوبۂ عمل تیار کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ و وزیرِ تعاون امیت...

’ ہنسی کے رنگ، سنگیت کے سنگ‘ :DIPRکے کلچرل یونٹ نے سری نگر میں پروگرام کا انعقادکیا

جنگ  نیوز  سری نگر/محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی...

جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے لئے 9 وکلا کی سفارش

جنگ نیوز نئی دہلی// سپریم کورٹ کالجیم نے 29 اکتوبر...