جنگ نیوز
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں مغربی یشیا میں تنازع کے خاتمے کی تمام کوششوں کی حمایت کی اور خطے میں بحری آزادی اور شہری و سول بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے گزشتہ فروری کے بعد پہلی مرتبہ کرغزستان کے دارالحکومت میں دو طرفہ بات چیت کی۔
نئی دہلی نے تہران کے ساتھ تجارتی روابط کو ’’آنے والے وقت کی ضرورت‘‘ قرار دیتے ہوئے توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پزشکیان نے مودی پر زور دیا کہ بھارت اپنی وسیع روابط کو مختلف فریقوں کے ساتھ استعمال کرے تاکہ جنگ اور خونریزی کے راستے سے نکل کر مذاکرات اور معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکے۔ ایران کے رہنما نے فروری میں ہونے والی بات چیت کے بعد مودی کو مغربی ایشیا کے پیچیدہ اور بدلتے ہوئے حالات سے بھی آگاہ کیا۔


