پلوامہ میں صوبائی سطح کا سافٹ بال ٹورنامنٹ

جنگ نیوز ڈیسک 

پلوامہ/تنہا ایاز/ ضلع پلوامہ میں صوبائی سطح کی سافٹ بال چیمپئن شپ زور و شور سے جاری ہے، جس میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف زمروں کے لڑکے اور لڑکیاں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انڈر 14 بوائز ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں ضلع پلوامہ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع سرینگر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔پلوامہ کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔ عمدہ حکمتِ عملی، بہترین ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پلوامہ نے فائنل میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔واضح رہے کہ یہ چیمپئن شپ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، جموں و کشمیر کے زیر اہتمام، جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشمیر کی نگرانی اور ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پلوامہ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ چیمپئن شپ کے مقابلے گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز پلوامہ اور ویمنز ڈگری کالج پلوامہ میں کھیلے جا رہے ہیں،۔فائنل جیتنے کے بعد پلوامہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا،جبکہ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی اور ٹیم ورک کو سراہا۔فائنل میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس افسر پلوامہ جگدیش راج شرما نے فاتح اور رنر اَپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔تقریب میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے متعدد ملازمین موجود تھے۔ چیمپئن شپ کے آئندہ مقابلوں میں شائقین کو مزید سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گ ے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسماعیل شیخ احمد اسلامی تعاون تنظیم کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب

جناب اسماعیل ولد شیخ احمد نے سیکریٹری جنرل کے عہدے کا حلف اٹھایا اور سبکدوش ہونے والے سیکریٹری جنرل جناب حسین ابراہیم طہٰ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔

5.1 شدت کا زلزلہ

  چین کے سیچوان میں جمعہ کو 5.1 شدت کے...

سرینگر میں ٹریفک جام سے نجات کے لئے بڑے سڑک منصوبوں کا جائزہ

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر، 27 اگست: ڈویژنل کمشنر کشمیر، انشول...

اسکولوں کے 50 میٹر کے دائرے میں غیر صحت بخش خوراک کی فروخت ممنوع

جنگ نیوز سرینگر/ محکمہ خوراک و ادویات انتظامیہ (FDA) جموں...

سجیت کماراور تیجندر سنگھ بالترتیب کشمیر اور جموں کے IGP تعینات

جنگ نیوز سرینگر/ جموں و کشمیر پولیس میں بڑے پیمانے...