جنگ نیوز ڈیسک
شوپیاں، 23 اگست: انڈر-17 لڑکوں کی بین الاضلاعی ڈویژن سطح ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آج انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم شوپیاں میں اختتام پذیر ہوگئی۔
چیمپئن شپ میں کشمیر ڈویژن کے تمام دس اضلاع سے تعلق رکھنے والے 49 کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
فائنل مقابلہ بانڈی پورہ اور کپواڑہ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بانڈی پورہ نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ کپواڑہ نے دوسری جبکہ سرینگر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔


