این ڈی اےاتحاد ایک خاندان ہے:مودی

جنگ نیوز

نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا کے تقریباً 45 ارکان پارلیمان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے انتخابی حلقوں کی ترقی پر توجہ دینے، عوام سے مسلسل رابطے میں رہنے اور پارلیمان میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کی تلقین کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ این ڈی اے ایک خاندان ہے اور ہر رکن کو یکساں احترام حاصل ہے۔ انہوں نے ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی مؤثر نگرانی کریں، عوامی مسائل کو سمجھیں اور کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں سے رابطہ برقرار رکھیں۔
پارلیمانی امور کے حوالے سے مودی نے ارکان کو مباحثوں میں فعال طور پر حصہ لینے اور ایوان کی کارروائی کو متاثر کرنے والے رویوں سے گریز کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان ملک کے عوام کی امیدوں اور خواہشات کی نمائندگی کرتا ہے، اس لئے ارکان کو ایوان کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے۔
وزیر اعظم نے ارکان پارلیمان کو اپنی صحت پر بھی توجہ دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اچھی صحت مؤثر عوامی خدمت کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے ارکان سے ذاتی طور پر ملاقات کرکے ان کے مسائل اور تجربات بھی دریافت کیے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ایف ڈی اے جموں و کشمیر نے نباتاتی چربی کی ملاوٹ پر گھی کے 10 بیچز پر پابندی عائد کر دی

  سرینگر، 30 اگست: فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)...

چوری کیس میں تین افراد گرفتار، مسروقہ سونا برآمد

سرینگر: پولیس نے بارہمولہ میں ایک مکان سے ہونے والی...

صاحب خان ساگر کی مختصر کہانیوں کا مجموعہ مٹھی بھر روشنی سے گزرتے ہوئے

  ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری صاحب خان ساگر کا تعلق بہار...

خوشبو کا بدن: ایک تنقیدی مطالعہ

  تبصرہ نگار:سمیع احمد ثمر کتاب: خوشبو کا بدن شاعر: شکیل ابن...

ننہ پوش — مختصر جائزہ

    عبدالرشید خان چھانہ پورہ ’’ننہ پوش‘‘ وادی کے نامور انشائیہ نگار،...