جنگ نیوز
سرینگر/ جموں کشمیر بنگ نے اپنی مالیاتی خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے SBI Life کے ساتھ کارپوریٹ ایجنسی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت بینک اپنے ملک بھر کے برانچ نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کو زندگی بیمہ کی مختلف سہولیات فراہم کرے گا۔
اس شراکت داری کے تحت صارفین کو SBI Life کے تحفظ، بچت، ریٹائرمنٹ اور بچوں کے مستقبل سے متعلق بیمہ منصوبوں تک آسان رسائی حاصل ہوگی، تاکہ وہ اپنی مالی ضروریات اور مستقبل کے اہداف کے مطابق مناسب منصوبہ منتخب کر سکیں۔
معاہدے پر J&K Bank کی جانب سے ڈی جی ایم کراس سیلنگ مسعود احمد لنکر اور SBI Life کی جانب سے ریجنل منیجر بدھادتیہ بنرجی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر J&K Bank کے ایم ڈی و سی ای او امیتاو چٹرجی اور SBI Life کے ایم ڈی و سی ای او امیت جھنگرن سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔
امیتاو چٹرجی نے کہا کہ یہ شراکت داری صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق زیادہ متنوع اور معیاری زندگی بیمہ سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ امیت جھنگرن نے کہا کہ اس تعاون سے مالی تحفظ کے فروغ، بیمہ سے متعلق بیداری اور "Insurance for All by 2047” کے قومی ہدف کو تقویت ملے گی۔


