جنگ نیوز
سرینگر/ دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کی ساتویں برسی پر بی جے پی نے اسے جموں و کشمیر میں اتحاد، ترقی اور مساوی حقوق کے نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے یومِ جشن منایا، جبکہ نیشنل کانفرنس (NC)، کانگریس، پیپلز کانفرنس، CPI(M) اور پی ڈی پی نے اس دن کو ’’یومِ سیاہ‘‘ کے طور پر منایا اور ریاستی درجے کی بحالی سمیت آئینی ضمانتوں کا مطالبہ کیا۔
جموں اور سرینگر میں مختلف سیاسی جماعتوں نے الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے، جہاں کئی مقامات پر پولیس نے مارچ روک دیا۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے دھرنے کی قیادت کی، جبکہ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے دفعہ 370 کی منسوخی کو جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ’’سخت آئینی اقدام‘‘ قرار دیا۔
ادھر NC کے ارکانِ پارلیمان نے نئی دہلی میں INDIA اتحاد کے احتجاج میں بھی شرکت کی اور جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا۔


