کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے ٹیگور ہال میں پنجابی سمینار کا انعقاد

جنگ نیوز ڈیسک
ُ
سری نگر/جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز (کے اہتمام سے آج ٹیگور ہال، سری نگر کے کانفرنس ہال میں ایک روزہ پنجابی سمینار کا انعقاد کیا گیا , جس میں جموں و کشمیر کے چھ ممتاز مرحوم پنجابی ادیبوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جنہوں نے اپنی گراں قدر ادبی خدمات کے ذریعے پنجابی زبان و ادب کو فروغ دیا.
تقریب کا آغاز معروف ماہرِ تعلیم سردار نرنجن سنگھ (پرنسپل)، گام راج، ترال کے انتقال پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کیا گیا۔ شرکاء نے مرحوم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا. تقریب کی صدارت سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی ہروندر کور نے کی. جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری شری لال چند, شری اجیت سنگھ مستانہ، ڈاکٹر سکھویندر سنگھ، شری دلبیر سنگھ سوڈھی بھی ایوان صدارت میں تشریف فرما تھے۔
سمینار میں مرحوم ادیبوں کنول کشمیری، سرن سنگھ، اچھوپال، ہرموہندر سنگھ ہرجی، موہندر سنگھ رِکھی اور آر۔ ایس۔ بالی کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ان کی زندگی، شخصیت اور ادبی کارناموں پر تحقیقی مقالات شری رتن سنگھ کنول، شری منگت سنگھ جگنو، شری آر۔ ایس۔ راجن، ڈاکٹر سکھویندر سنگھ، ڈاکٹر ستونت سنگھ اور شری جوگیندر سنگھ شان نے پیش کیے، جن میں پنجابی ادب کے لئے ان کی خدمات کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا۔
اپنے استقبالیہ خطبے میں سیکریٹری اکیڈیمی ہروِندر کور نے پنجابی زبان و ادب کے تحفظ اور فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پنجابی ادبی تنظیموں، خالصہ اسکولوں اور ثقافتی اداروں پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر اس زبان کی ترقی کے لئے کام کریں۔ شری اجیت سنگھ مستانہ نے کلیدی خطبہ پیش کیا، جبکہ شری دلبیر سنگھ سودھی نے سمینار کے موضوع پر خصوصی خطبہ پیش کیا۔ ڈاکٹر سکھویندر سنگھ نے آر۔ ایس۔ بالی کی ادبی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اس نوعیت کے بامقصد پروگرام منعقد کرنے پر اکیڈیمی کی کاوشوں کو سراہا۔
تقریب کی نظامت کے فرائض ایڈیٹر پنجابی شیرازہ پوپندر سنگھ نے انجام دئے. تقریب میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سرکردہ پنجابی ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی.

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

احتجاج کا حق، انصاف کا اصول

اگر یہ فیصلہ اسی اصول کو مضبوط کرتا ہے تو یہ نہ صرف نوجوانوں کے لئے بلکہ ہندوستانی جمہوریت کے لئے بھی ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

لداخ میں بڑی سیاسی پیش رفت: سونم وانگچک کا اہم اعلان، کرگل-لہہ پدیاترا مؤخر

  سرینگر: جنگ نیوز ڈیسک لداخ میں طویل عرصے سے جاری مطالبات...

ایک دہشت گرد ہلاک، اے کے رائفل برآمد

  بڈگام، 4 ستمبر: ضلع بڈگام کے اشدر گلی علاقے میں...

سرینگر ایئرپورٹ پر پارکنگ کے دوران انڈی گو کا طیارہ وی ڈی جی ایس پول سے ٹکرا گیا

سرینگر تمام مسافر اور عملہ محفوظ؛ کوئی زخمی نہیں ہوا،...