جنگ نیوز ڈیسک
سبروتو کپ 2026: بارہمولہ اور سرینگر فٹ بال کے چیمپئن قرار، 5 اگست: 65ویں سبروتو مکھرجی فٹ بال کپ 2026 کے تحت منعقدہ بین الاضلاعی یو ٹی سطحی فٹ بال چیمپئن شپ میں ضلع بارہمولہ نے لڑکوں جبکہ ضلع سرینگر نے لڑکیوں کے زمرے میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ فائنل مقابلے رگبی فیلڈ، پولو گراؤنڈ سرینگر میں کھیلے گئے۔
U/15 اور U/17 زمروں میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت کیا۔
ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، انورادھا گپتا نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی شخصیت سازی، نظم و ضبط اور منشیات سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر سرینگر غلام حسن لون نے فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم
کیں۔


