کشمیر انٹرنیشنل فلم فیسٹول کیلئے زائد اَز 50 ممالک سے 1100فلموں کی انٹریاں موصول

جنگ نیوز

سری نگر/ ڈائریکٹر اِنفارمیشن شریا سنگھل نے آج یہاں میڈیا کمپلیکس سری نگر میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر کے پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹول( آئی ایف ایف جے کے) کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ِاِنفارمیشن (ہیڈکوارٹر) ڈاکٹر ظہور احمد رینہ، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر سیّد شہنواز بخاری، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن جموں دیپک دوبے، ڈِپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن (پی آر/اے وِی) جاوید احمد راتھر، ڈِپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن(پی آر) سری نگر محمد رفیق زُلہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن (ہیڈکوارٹر) جموں آشو کماری، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن(پی آر) جموں موکشا ڈوگرا، ڈپٹی ڈائریکٹر اِنفارمیشن (ہیڈکوارٹر) کشمیر زُبیر احمد، فلم پروڈکشن آفیسر آفاق رسول گڈا، مختلف اضلاع کے ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن اَفسران، ا ِنفارمیشن اَفسران اور محکمہ کے دیگر اَفسران نے ذاتی طور پر یابذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔
دوران میٹنگ ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے فلم فیسٹول کے لئے کئے جانے والے اِنتظامات کا جامع جائزہ لیاجس میں وینیو کا اِنتظام، مندوبین کی سہولیت، مہمان نوازی، میڈیا مینجمنٹ، ٹرانسپورٹیشن، ثقافتی پروگرام، تکنیکی معاونت، لاجسٹکس اور دیگر متعلقہ انتظامات شامل ہیں۔
ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تیاریاں مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہ رہے۔ اُنہوں نے کہا،’’ فیسٹول کے کامیاب اِنعقاد کے لئے فول پروف اِنتظامات کو یقینی بنایا جائے اور تمام شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنائیں۔‘‘
اُنہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فلم فیسٹول کا پہلا ایڈیشن جموں و کشمیر کی ثقافتی اور سینمائی منظرنامے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تقریب جموں و کشمیر کے شاندار ثقافتی ورثے، قدرتی حسن، فنّی صلاحیتوں اور فلم پروڈکشن و تخلیقی اِشتراک کے لئے ایک ترجیحی مقام کے طور پر اس کی بے پناہ صلاحیت کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
اُنہوںنے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ انہیں تفویض کردہ کاموں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور مربوط کارروائی کے ذریعے اُبھرتے ہوئے مسائل کو تیزی سے حل کریں۔ اُنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر فیسٹول کی بھرپور تشہیر اور وسیع تر رسائی کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر میڈیا اور تشہیری اِنتظامات پر بھی زور دیا۔
ڈائریکٹر صاحبہ نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ( ڈِی آئی پی آر )اس فلم فیسٹول کو اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ معیار کے مطابق منعقد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ یہ سینما کا ایک یادگار جشن بنے جو جموں و کشمیر کی ثقافتی رونق، تخلیقی اُمنگوںاور بڑھتی ہوئی عالمی پروفائل کی عکاسی کرتا ہے۔
دوران میٹنگ اَفسران نے اپنے اپنے شعبوں میں جاری تیاریوں کی پیش رفت سے ڈائریکٹر اِنفارمیشن کو آگاہ کیا اور بتایا کہ تمام انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹول (آئی ایف ایف جے کے ) 7 ؍ستمبر سے 10 ؍ستمبر 2026 ء تک ’’رنگِ سینما‘‘کے عنوان سے منعقد ہوگا۔ اِس فیسٹول کا مقصد فلم سازوں، فلمی صنعت سے وابستہ ماہرین اور ناظرین کو ہندوستان کے منفرد ثقافتی خطوں میں سے ایک، جموں و کشمیر، میں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اِکٹھا کرنا ہے۔
فیسٹول کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس میں تقریباً زائد اَز 50 ممالک سے 1100 سے زیادہ فلمی اِندراجات موصول ہوئی ہیں۔ یہ فلمیں بین الاقوامی مقابلہ ، شارٹ فلم، بھارت پنوراما جے اینڈ کے سلیکٹ اور دیگر زمروں میں جمع کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کشمیر کےعاقب نبی نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنا لی

محمد عمر بٹ جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر کے لئے...

جموں کشمیر میں پانچ برس کے دوران 5908 چھوٹی کمپنیاں، 585 LLPs اور 1231 اسٹارٹ اپس رجسٹر

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ مرکزی وزارتِ کارپوریٹ امور نے لوک...

2020گاؤکدل مسجد قتل کیس: ملزم قتل کا مجرم قرار سزا پر فیصلہ 6 اگست کو سنایا جائے گا

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ سرینگر کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز...

راشٹریہ رکشا یونیورسٹی اور کشمیر یونیورسٹی کے درمیانMoU پر دستخط

پی آئی بی سرینگر/اشٹریہ رکشا یونیورسٹی (آر آر یو)، جو...