جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر/ مرکزی وزارتِ کارپوریٹ امور نے لوک سبھا کو بتایا ہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ مالی برسوں کے دوران 5908 چھوٹی کمپنیاں، 585 LLPs اور 1231 اسٹارٹ اپس رجسٹر ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں سب سے زیادہ 1558 چھوٹی کمپنیاں اور 216 LLPs رجسٹر کی گئیں، جبکہ 2025 میں 411 نئے اسٹارٹ اپس کا اندراج ہوا، جو پانچ برسوں میں سب سے زیادہ سالانہ تعداد ہے۔
وزارت نے بتایا کہ چھوٹی کمپنیوں کی درجہ بندی کے لیے سرمایہ اور ٹرن اوور کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مزید کمپنیاں اس زمرے میں شامل ہو کر آسان ضابطوں، کم فیس، مختصر سالانہ گوشواروں، کم جرمانوں اور دیگر رعایتوں سے مستفید ہو رہی ہیں۔ وزارت کے مطابق MCA21 آن لائن پورٹل، مرحلہ وار رہنمائی، ویڈیو گائیڈز، FAQs اور مرکزی ہیلپ ڈیسک کے ذریعے ملک بھر، بشمول ٹائر-II اضلاع، میں کاروباری اداروں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ تین برس میں خواتین ڈائریکٹروں والی 1935 کمپنیاں رجسٹر


