جنگ نیوز
دولت مشترکہ کھیلوں (CWG 2026) میں بھارت نے دسویں روز غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی دن میں آٹھ طلائی تمغے اپنے نام کر لئے، جس کے بعد ملک کے مجموعی تمغوں کی تعداد 37 جبکہ طلائی تمغوں کی تعداد 13 ہو گئی۔
باکسنگ مقابلوں میں انکش پنگھل، سچن سیواچ، پریتی پوار، جیسمین لمبوریا، ساکشی چودھری، پریا گھنگھاس اور اروندھتی چودھری نے طلائی تمغے جیت کر بھارت کا پرچم بلند کیا۔
ایتھلیٹکس میں سومن رانا نے F57 شاٹ پٹ مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ شبھمولی نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
اس کے علاوہ پروین چتراؤیل نے ٹرپل جمپ میں چاندی، سیلوا پربھو تھیرومارن نے کانسی اور اننتی شرما نے جوڈو میں کانسی کا تمغہ جیت کر بھارتی دستے کی کامیابیوں میں مزید اضافہ کیا۔


