SKUAST-K میں جموں و کشمیر کا پہلا ایگری وولٹائکس منصوبہ

جنگ نیوز

سرینگر/ SKUAST-K نے CSTEP کے اشتراک سے شالیمار کیمپس میں جموں و کشمیر کا پہلا 50 کلو واٹ ایگری وولٹائکس (AgriPV) تحقیقی پائلٹ منصوبہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد وادی کے موسمی حالات میں فصلوں کی پیداوار، توانائی کی کارکردگی، معاشی افادیت اور کسانوں کی قبولیت کا جائزہ لینا ہے۔
یہ اعلان وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے ’’جموں و کشمیر میں ایگری وولٹائکس ماحولیاتی نظام کی تشکیل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ، پائیدار اور توانائی سے محفوظ زرعی نظام کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
منصوبے کے تحت ایک ایسا تحقیقی و نمائشی مرکز قائم کیا جائے گا جہاں ایک ہی زمین پر فصلوں کی کاشت اور شمسی توانائی کی پیداوار کے ماڈل پر تحقیق کی جائے گی، تاکہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے سائنسی بنیاد فراہم کی جا سکے۔
ورکشاپ میں KPDCL، NISE، TERI، CSIR-NIIST، NSEFI، مختلف سرکاری محکموں، مالیاتی اداروں، صنعتوں اور کسانوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس اقدام کو جموں و کشمیر میں موسمیاتی موافق زراعت، قابلِ تجدید توانائی اور کسان دوست اختراعات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مسکراہٹوں اور مایوسیوں کے بیچ جموں کشمیر کابینہ کی قوت میں اضافہ

لیفٹیننٹ گورنر نے چار نئے وزرا کو عہدے اور...

سفارت کاری ہی واحد راستہ

مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حوثی حملوں...

اردن کا شام پر حملہ

عمان، اردن: اردنی فضائیہ نے ایک بیان میں اعلان...

پولیس نے سرینگر کے خانِ یار میں 45 لاکھ روپے کی چوری کا کیس حل کر لیا

سرینگر، 27 اکتوبر پولیس نے منگل کے روز دعویٰ کیا...

کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو مشک بجی چاول کے تحفظ پر اعزاز

جنگ نیوز سرینگر/کشمیری کسان ظفر احمد بٹ کو نئی دہلی...