محکمہ موسمیات نے کی بارش کی پیشگوئی

سرینگر، 24 جولائی:

محکمہ موسمیات نے اگلے ایک ہفتے کے دوران جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور گرجمک کے ساتھ بونداباندی کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ڈویژن جموں کے کچھ مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی سرینگر جنگ سے بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر اور ملحقہ علاقوں، چناب وادی اور پیر پنجال کے کچھ حصوں میں جاری بارش کا سلسلہ جمعہ کی دوپہر تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد موسم میں تدریجی سدھار آئے گا۔
25 سے 27 جولائی کے دوران بعض مقامات سے لے کر وسیع پیمانے پر بارش اور گرجمک کے ساتھ بوچھاڑیں پڑنے کی توقع ہے، جبکہ بالخصوص صبح اور زوال سے پہلے کے اوقات میں ڈویژن جموں کے کچھ علاقوں میں مختصر مگر شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔
28 سے 31 جولائی کے درمیان جموں و کشمیر بھر میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا قوي امکان ہے، جس کے دوران جموں میں بھاری بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 5 دنوں کے دوران ڈویژن جموں کے کچھ اضلاع میں شدید بارش اور مختصر مگر تندوتیز بوچھاڑوں کا امکان موجود ہے۔
اس کے علاوہ حساس مقامات پر فلیش فلڈ (ناگہانی سیلاب)، لینڈسلائیڈنگ (پسی گرنے) اور مڈ سلائیڈنگ (مٹی کے تودے گرنے) کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا:
"عام عوام، سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موسم کی ایڈوائزری پر عمل کریں اور سفر شروع کرنے سے پہلے انتظامیہ اور ٹریفک محکمہ سے سڑکوں اور شاہراہوں کی صورتحال کی تصدیق لازمی کریں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...

جنتَر منتَر بیان پر محبوبہ مفتی کا اظہارِ افسوس، ’’زبان پھسل گئی، معذرت خواہ ہوں‘‘

نیوز ڈیسک سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

بارہمولہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دو افراد گرفتار

جنگ نیوز بارہمولہ/ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس...

ڈیجیٹل خودمختاری، جمہوریت، اور سوشل میڈیا احتساب

  ایڈوکیٹ کشن سنمکھداس عالمی سطح پر ہندوستان میں این ای...

دردِ غربت اور احساسِ انسانیت

  مسعود محبوب خان دنیا میں بعض منظر ایسے ہوتے ہیں...