جموں، 22 جولائی رامبن ضلع کے رامسو علاقے میں گنگرو میں بدھ کو پتھر گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت نذیر احمد اور اس کی بیوی شکیلہ بیگم کے طور پر کی گئی ہے، دونوں دنڈلا، کرتا گڑھ کے رہنے والے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر موقع سے نکال کر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال پہنچایا گیا۔ اس وقت جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جموں سری نگر شاہراہ پر جاری بارش اور بار بار پتھراؤ کے درمیان سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔


