درخشاں اندرابی کا سری نگر میں عوامی رابطہ دربار

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر: عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی ایک اہم کاوش کے تحت جموں و کشمیر وقف بورڈ کی معزز چیئرپرسن اور وزیرِ مملکت ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج سنوار، سری نگر میں واقع مرکزی وقف دفتر میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔
اس عوامی دربار میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد وفود اور افراد نے شرکت کی اور وقف امور، درگاہوں کے انتظام و انصرام، عوامی فلاح و بہبود اور سماجی مسائل سے متعلق اپنی شکایات، یادداشتیں اور تجاویز معزز چیئرپرسن کے سامنے پیش کیں۔ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ہر وفد اور فرد کی بات نہایت توجہ اور تحمل سے سنی اور حقیقی شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جموں و کشمیر وقف بورڈ شفاف، جوابدہ اور عوامی خدمت پر مبنی طرزِ حکمرانی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر انداز میں ازالہ ہو۔ ملاقات کرنے والے وفود نے ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی عوام تک آسان رسائی، ہمدردانہ طرزِ عمل اور عوامی خدمت کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کو سراہا۔ انہوں نے اپنے مسائل پر فوری توجہ دیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کے مؤثر اور شفاف شکایات کے ازالے کے نظام کی تعریف کی۔
یہ عوامی دربار ایک بار پھر اس عزم کا مظہر ثابت ہوا کہ جموں و کشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی کی متحرک قیادت میں عوام سے مسلسل رابطہ برقرار رکھتے ہوئے شفاف، مؤثر اور جوابدہ خدمات کی فراہمی کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

پاورگرڈ کا دوسری سہ ماہی میں 3,866 کروڑ روپے کا منافع (PAT)، سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ

  سرینگر جنگ ڈیسک پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاورگرڈ)،...

ایم ایس لطیفی 40 کے نئے بیچ کیلئے 15 نومبر کو داخلہ ٹیسٹ

جنگ نیوز حیدرآباد/جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 میں آل انڈیا...

متحدہ مجلسِ علما ء نے اننت ناگ میں مسجد پر حملے کی مذمت کی

جنگ نیوز ڈیسک متحدہ مجلسِ علما جموں و کشمیرنے اننت...

شہید سروانند کول پریم کی 102ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش

جنگ نیوز سری نگر/معروف کشمیری شاعر، مجاہدِ آزادی، ماہرِ تعلیم،...