چِترگل اور پہلگام میں بادل پھٹنے سے ندی نالوں میں طغیانی آوورہ میں پانی ہوٹلوں میں داخل

اننت ناگ:

کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہفتہ کے روز دو مختلف مقامات پر بادل پھٹنے کے واقعات کے بعد ندی نالوں میں اچانک شدید طغیانی آ گئی، تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق، چِھترگل کے بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے کے باعث نالہ آرپت میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ پہلگام کے آوورہ علاقے میں بھی بادل پھٹنے کے نتیجے میں نالہ آوورہ میں پانی کی سطح یکایک اضافہ ہوگیا اور کئی ہوٹلوں میں سیلابی ریلا گھس گیا ، جس سے مقامی لوگوں اور سیاحوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام نے بتایا کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اور نگرانی کی ٹیمیں حساس مقامات پر تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔پہلگام میں نالہ آوورہ میں پانی کے اچانک اضافے کے دوران قریبی ہوٹل میں مقیم تمام سیاح محفوظ رہے۔

انتظامیہ کے مطابق علاقے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ممکنہ نقصان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ندی نالوں اور دریاؤں کے کناروں سے دور رہیں، خاص طور پر نالہ آرپت اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں، اور سرکاری حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بارہمولہ میں انڈر۔17 سبروتو کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا آغاز

  جنگ نیوز ڈیسک بارہمولہ/ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس،...

جب جمہوریت عوام کی آواز سنتی ہے

لوک سبھا کی جانب سے عوامی امتحانات (غیر منصفانہ...

جموں و کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران...

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...