DIPR اور GDC کا اشتراک
جنگ نیوز ڈیسک
گاندربل، 9 جولائی: محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ (DIPR) کے کلچرل یونٹ کشمیر نے گورنمنٹ ڈگری کالج (GDC) گاندربل کے اشتراک سے "منشیات سے پاک جموں و کشمیر: چیلنجز اور آئندہ کا لائحۂ عمل” کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا۔
کالج کی پرنسپل پروفیسر فوزیہ فاطمہ نے نوجوانوں میں منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے میں تعلیمی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔
مہمانِ خصوصی، DIPR کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد زبیر احمد لٹو نے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں بیداری کے سفیر بنیں۔
اس موقع پر DIPR کلچرل یونٹ کے AECO سید شکیل شان نے طلبہ کو تعلیم، کھیل، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کی جانب راغب ہونے اور منشیات کے خلاف آگاہی عام کرنے کی تلقین کی۔
پروگرام کے دوران سیمینار، تقریری مقابلہ اور منشیات کے مضر اثرات پر مبنی ایک ڈرامہ پیش کیا گیا۔ تقریری مقابلے میں لبنیٰ جان نے پہلی، رقیہ بتول نے دوسری جبکہ محمد شاداب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں اور منشیات سے پاک جموں و کشمیر کے عزم کا اعادہ ک یا گیا۔


