صفینہ بیگ نیشنل کانفرنس کے کیمپ میں پہنچ گئیں

جنگ نیوز

جموں و کشمیر کی سیاست میں موسم کی تبدیلی شاید کیلنڈر سے پہلے ہی آ گئی ہے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ کی اہلیہ اور سابق چیئرپرسن DDC بارہمولہ صفینہ بیگ نے بدھ کے روز نیشنل کانفرنس کا دامن تھام لیا، جہاں ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
شمولیت کے فوراً بعد صفینہ بیگ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ہی عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔ صحافیوں نے جب منشور کے بارے میں پوچھا تو مسکراتے ہوئے جواب ملا کہ "آج ہی پارٹی میں شامل ہوئی ہوں، اس لئے منشور پر تبصرہ مناسب نہیں۔”
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کشمیر کی سیاست میں منشور سے زیادہ "موقع” اہم ہوتا ہے، جبکہ عوام اب بھی یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ اگلی سیاسی منزل کس کی ہوگی۔ ادھر سوشل میڈیا پر صارفین نے تبصرہ کیا کہ کشمیر کی سیاست میں "پارٹی بدلنا” شاید اب موسم بدلنے جیسا معمول بنتا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سرینگر میں حوض (ٹب) سے نامعلوم لاش برآمد

  سری نگر، 29 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع سری...

موسمیاتی تبدیلی :کشمیر میں قبل از وقت بادام کی فصل تیار

جنگ نیوز پلولامہ/ کشمیر میں اس سال بادام کی فصل...

مجوزعہ IFFJK کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل

  نیوز ڈیسک سری نگر/ جموں و کشمیر کے پہلے...

مرکز PoJK کے حالات پر آواز اٹھائے/ فاروق عبداللہ

جنگ نیوز سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ...