جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر، 8 جولائی: بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے سرینگر میں پارٹی دفتر پر بشیر احمد شیخ، وسیم باری اور عمر سلطان کو گلپوشی کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر عارف راجہ، الطاف ٹھاکر، ایڈووکیٹ ساجد یوسف شاہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی پھول نچھاور کیے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اشوک کول نے کہا کہ شہید رہنماؤں کی قربانیاں بی جے پی کارکنوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی اور پارٹی ان کے مشن اور نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔
عارف راجہ نے کہا کہ ان رہنماؤں کی جرأت، ایثار اور قومی خدمت کی میراث ہمیشہ کارکنوں کے حوصلے بلند کرتی رہے گی۔


