بنیاد سے بلندی تک: 117 لیکچرروں میں تقرری نامےتقسیم، AAY طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس معاف

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایجوکیشن کانکلیو 2026 "بنیاد سے بلندی تک” کے دوران محکمہ تعلیم میں منتخب 117 نئے لیکچررز کو تقرری نامے تقسیم کیے، جو کئی برسوں بعد اسکول لیکچررز کی پہلی تقرریاں ہیں۔
انہوں نے بجٹ 2026 کے وعدے کے مطابق Antyodaya Anna Yojana (AAY) سے وابستہ خاندانوں کے اسکول اور کالج طلبہ کی ٹیوشن فیس مکمل طور پر معاف کرنے کا بھی اعلان کیا، تاکہ معیاری تعلیم ہر طبقے کی دسترس میں آسکے۔
وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر 115 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے 2,109 تعلیمی منصوبوں کا افتتاح کیا، جبکہ ورچوئل کلاسز کے لئے جدید اسٹوڈیو اور گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جموں میں ہائی ٹیک آڈیٹوریم بھی قوم کے نام وقف کیا۔
تقریب میں 67 نمایاں طلبہ اور قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ عمر عبداللہ نے طلبہ کی اختراعات اور اسٹارٹ اپس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی ڈھانچے، اساتذہ کی فلاح اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔ انہوں نے اساتذہ کو معاشرے کی اصل بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر پیشے کی ابتدا ایک استاد سے ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سرینگر میں حوض (ٹب) سے نامعلوم لاش برآمد

  سری نگر، 29 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع سری...

موسمیاتی تبدیلی :کشمیر میں قبل از وقت بادام کی فصل تیار

جنگ نیوز پلولامہ/ کشمیر میں اس سال بادام کی فصل...

مجوزعہ IFFJK کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل

  نیوز ڈیسک سری نگر/ جموں و کشمیر کے پہلے...

مرکز PoJK کے حالات پر آواز اٹھائے/ فاروق عبداللہ

جنگ نیوز سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ...