جنگ نیوز
چیف ایجوکیشن آفیسر (CEO) گاندربل نے ٹرانزٹ کیمپ منی گام کے نوڈل آفیسر کی رپورٹ پر چار اساتذہ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
معطل کیے گئے اساتذہ میں بلال احمد شیخ (ہری پورہ کنگن)، عابد محی الدین بٹ (منی گام)، پیر مدثر شاہ (وُسان) اور گوہر راشد کلو (گنڈ) شامل ہیں۔
حکم نامے کے مطابق یہ کارروائی ٹرانزٹ کیمپ منی گام سے موصولہ رپورٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امرناتھ یاترا کے رجسٹریشن عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سامنے آنے کے بعد مذکورہ اساتذہ کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔


