میاں الطاف نے شہید غلام نبی ڈار کی 20ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ رکن پارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما **میاں الطاف احمد** نے بدھ کو چاولگام، کولگام میں پارٹی کے شہید رہنما **ایڈووکیٹ غلام نبی ڈار  کی 20ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق، وقار اور مفادات کے تحفظ کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہید غلام نبی ڈار عوامی خدمت، دیانت داری اور جمہوری اقدار سے وابستگی کی روشن مثال تھے، جن کی قربانیاں پارٹی کارکنوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔
تقریب میں ارکان اسمبلی عبدالمجید لارمی، پیرزادہ فیروز احمد، سید توقیر احمد، شیخ محمد رفیع، صفدر علی خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے غلام نبی ڈار کی عوامی خدمات، ضلع کولگام کے قیام میں ان کے کردار اور غریبوں کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کی خدمات کو سراہا۔
ادھر پارٹی کے جنرل سیکریٹری  حاجی علی محمد ساگر کی صدارت میں نوائے صبح، سرینگر میں بھی ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پارٹی رہنماؤں نے شہید غلام نبی ڈار کی قربانیوں اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سرینگر میں حوض (ٹب) سے نامعلوم لاش برآمد

  سری نگر، 29 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع سری...

موسمیاتی تبدیلی :کشمیر میں قبل از وقت بادام کی فصل تیار

جنگ نیوز پلولامہ/ کشمیر میں اس سال بادام کی فصل...

مجوزعہ IFFJK کو عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل

  نیوز ڈیسک سری نگر/ جموں و کشمیر کے پہلے...

مرکز PoJK کے حالات پر آواز اٹھائے/ فاروق عبداللہ

جنگ نیوز سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ...