جنگ نیوز ڈیسک سرینگر
اقبال بیگ
NIT سرینگر میں جمعہ کو آل انڈیا انٹر۔NIT فیکلٹی و اسٹاف کرکٹ ٹورنامنٹ (مرد) 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ پہلی مرتبہ NIT سرینگر کی میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے 24 NITs کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 4 سے 8 جولائی تک سرینگر کے آٹھ مختلف میدانوں میں کھیلا جائے گا۔ قائم مقام ڈائریکٹر پروفیسر روحی ناز میر نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، جبکہ ڈائریکٹر پروفیسر بنود کمار کنوجیا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے اداروں کے درمیان باہمی تعاون، یکجہتی اور کھیل کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ تقریب میں رجسٹرار پروفیسر عتیق الرحمٰن، ڈین فیکلٹی ویلفیئر پروفیسر منظور احمد آہنگر، مختلف NITs کے نمائندوں، اساتذہ، عملے اور منتظمین نے شرکت کی۔


