جنگ نیوز
سرینگر/SKUAST-K کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے KVK سرینگر اور بڈگام کی سائنٹیفک ایڈوائزری کمیٹی (SAC) کے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے زرعی توسیعی خدمات، اختراع اور پائیدار کاشتکاری کے فروغ کے لئے آئندہ حکمت عملی کا جائزہ لیا۔
اجلاسوں میں 2025-26 کی کارکردگی کا جائزہ اور 2026-27 کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ مباحثے میں جدید زرعی ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ کاشتکاری، ویلیو ایڈیشن، زرعی کاروبار، شہری زراعت اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔
پروفیسر نذیر احمد گنائی نے کہا کہ KVKs کسانوں تک جدید ٹیکنالوجی پہنچانے اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر KVK بڈگام میں ہائی ڈینسٹی چیری باغ، ہائی ٹیک پولی ہاؤسز، مشروم یونٹ اور قدرتی کاشتکاری سے متعلق دیگر سہولیات کا بھی افتتاح کیا گیا۔


