کے این او+جنگ نیوز
سرینگر/نیشنل کانفرنس کے رکنِ اسمبلی بڈھال جاوید اقبال چوہدری نے ڈپٹی وزیر اعلیٰ پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کی اصلاح کے بجائے ان کے سیاسی مخالفین سے ہاتھ ملا لیا۔
جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ضلع راجوری کے لئے مختص ترقیاتی فنڈز کا بڑا حصہ ڈپٹی وزیر اعلیٰ کے حلقہ نوشہرہ منتقل کیا گیا۔ ان کے مطابق SASCI اسکیم کے تحت خرچ ہونے والی 33.71 کروڑ روپے کی رقم میں سے47.21کروڑ روپے نوشہرہ میں صرف کیے گئے، جبکہ UT Capex Budget کے تحت 137 کروڑ روپے کے پل بھی اسی حلقے کے لئے منظور کیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ڈپٹی وزیر اعلیٰ اختلاف کرنے والے نیشنل کانفرنس کے اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔


