جنگ نیوز
نئی دہلی/ بھارت کے محکمۂ جوہری توانائی (DAE) نے تمل ناڈو کے کلپکم میں واقع انڈیرا گاندھی سینٹر فار اٹامک ریسرچ (IGCAR) میں دنیا کے پہلے ایسے ہائیڈروجن پیداواری مرکز کا افتتاح کیا ہے جو Copper-Chlorine Thermochemical Cycle اور Fast Breeder Test Reactor (FBTR) سے حاصل ہونے والی جوہری حرارت پر مبنی ہے۔
اس مرکز کا افتتاح اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور DAE کے سکریٹری اجیت کمار موہنتی نے کیا۔
یہ ٹیکنالوجی IGCAR اور بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر (BARC) نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے، جس کے ذریعے جوہری توانائی سے کاربن سے پاک ہائیڈروجن تیار کی جا سکے گی۔
DAE کے مطابق یہ پیش رفت بھارت کے صاف توانائی کے منصوبوں، کاربن کے اخراج میں کمی کے اہداف اور مقامی جوہری ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔


