کھڈوانی بائی پاس پر تین گاڑیوں کے ٹکرانے سے اتر پردیش کے چار سیاح زخمی

کولگام،

23 جون۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں کھڈوانی بائی پاس پر منگل کو تین گاڑیوں کے تصادم میں اتر پردیش کے چار سیاح زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹاٹا موبائل گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK19A-0758 تھا، جسے طارق حسین شیخ ولد غلام رسول شیخ، ساکن سمبر رامبن چلا رہے تھے، رجسٹریشن نمبر UP31CF-0853 والی سوئفٹ کار سے ٹکرا گئی۔

سوئفٹ کار کو محمد شعیب انصاری، ولد رئیس الدین انصاری، جو نورین آباد، لکھیم پور، اتر پردیش کے ساکن ہے چلا رہا تھا۔

ابتدائی تصادم کے بعد، ایک بس جس کا رجسٹریشن نمبر JK02Y-0885 تھا، جسے پرشن کمار ولد ملا رام ساکن اولڈ ریہڑی، جموں چلا رہا تھا، بھی حادثے کا شکار ہو گئی اور ٹاٹا موبائل سے ٹکرا گئی۔

حکام نے بتایا کہ سوئفٹ کار میں سوار چار افراد اس حادثے میں زخمی ہو گئے۔ ان کی شناخت شعیب، شہباز، شہاب اور افتخار کے طور پر ہوئی ہے، یہ سبھی لکھیم پور، اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔

زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔

حادثے میں سوئفٹ کار کو کافی نقصان پہنچا جبکہ بس اور ٹاٹا موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی شروع کردی ہے

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کل کو موسم کا گرم ترین دن متوقع۔ محکمہ موسمیات

اگلے 2-3 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں...

غزل

  ارشاد عاطفؔ وہ بھی چلا ہے ہم سے تو دیکھو...

غزل

  جاوید قسیم ایک پیارا ملک مثلِ کربلا ہونے کے بعد اور...

غزل

  شیخ افلاق حسین سیمانی پلوامہ، کشمیر کس بات کا غم ہے...

نظم

  سیماشکور الجھے ہوئے حالات کو … زنجیر بنا دیتے ہیں جہدِ مسلسل...