جنگ نیوز
سرینگر/ خلیفۂ دوم سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کا یومِ شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں شدید بارش کے باوجود ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور موئے مقدسؐ کے دیدار سے فیض یاب ہوئے۔
تقریب کے دوران ہر نماز کے بعد دور سےموئے مقدسؐ کی نشاندہی کی گئی، جبکہ درود و اذکار کی مجالس بھی منعقد ہوئیں۔
منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت عمر فاروقؓ کی سیرت، عدل و انصاف اور اسلامی فتوحات پر روشنی ڈالی گئی۔
حضرت عمر فاروقؓ کی دینی، انتظامی اور فلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپؓ کے دورِ خلافت میں اسلام کو بے مثال وسعت حاصل ہوئی اور بیت المال سمیت کئی فلاحی اداروں کی بنیاد رکھی گئی۔
وادی کے دیگر اہم مزارات اور خانقاہوں میں بھی اس مناسبت سے دعائیہ اور روحانی اجتماعات منعقد ہوئے۔


