جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر/ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر، انورادھا گپتا نے بدھ کو ڈل جھیل کے وسط میں واقع تاریخی چار چنار جزیرے پر ایک بڑے
یوگا سیشن کی قیادت کی، جس میں سری نگر ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر انورادھا گپتا نے کہا کہ یوگا موجودہ دور میں جسمانی توانائی اور ذہنی مضبوطی کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صحت مند طرزِ زندگی اور روزانہ جسمانی سرگرمیوں کو اپنی عادات کا حصہ بنائیں۔
تقریب میں ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر سری نگر غلام حسن لون، زونل فزیکل ایجوکیشن افسران اور محکمہ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔