امیونوکان 2026:لیفٹیننٹ گورنر کا سائنس دانوں پر امیونو اے آئی اور موسمیاتی مدافعت پر تحقیق کا زور

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو سری نگر میں انڈین امیونولوجی سوسائٹی کی سالانہ کانفرنس "امیونوکان 2026” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی علم کو عوامی صحت کے عملی اقدامات میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ متعدی بیماریوں سے نمٹنے، ویکسین کی مؤثریت بڑھانے اور صحت خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ایس کے آئی ایم ایس کے ایڈوانسڈ سینٹر فار ہیومن جینیٹکس کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے سائنس دانوں پر تین اہم شعبوں پر توجہ دینے کی اپیل کی۔ ان میں مصنوعی ذہانت پر مبنی "امیونو اے آئی فیوژن” نظام کی تیاری، "موسمیاتی مدافعت” پر تحقیق اور تجربہ گاہی دریافتوں کو عملی طبی خدمات تک پہنچانے کے عمل کو تیز کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں "پریسیژن میڈیسن” ایک بڑی تبدیلی ہے اور مختلف اداروں سے وابستہ ماہرین و محققین کو ایسے حل تلاش کرنے چاہئیں جو طبی سائنس میں انقلابی پیش رفت کا سبب بن سکیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے عالمی امیونولوجی برادری کی انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس کانفرنس کا انعقاد خطے کی علمی اور سائنسی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر اسپورٹس کونسل نے جونیئر بوائز فٹبال ٹرائلز شروع کر دیے

  جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں کشمیر اسپورٹس کونسل نے 2026-27 کی...

تعلیم تک رسائی کا نیا دروازہ

اعلیٰ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور...

کولگام میں دہشت گردوں کی غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، 1 ہلاک، 1 زخمی

  کولگام، 31 جولائی: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے...

شوہر کے قتل میں بیوی، عاشق اور 3 شوٹروں کو عمر قید

جعلی دستاویزات پر سالے کو 10 سال سزا مدھیہ پردیش...

سونے کی قیمتوں میں کمی

سرینگر: ایف ایکس اسٹریٹ (FXStreet) کے مرتب کردہ اعداد و...