ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی

جنگ نیوز ڈیسک

لکھنؤ/اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیمو کریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مضبوط قیادت، مسلسل محنت اور عوامی خدمات کے تئیں وابستگی نے ریاست اتر پردیش کو ترقی، بہتر نظم و نسق اور خوشحالی کی نئی سمت عطا کی ہے۔ ان کی قیادت میں ریاست نے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوگی آدتیہ ناتھ مستقبل میں بھی ریاست کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ صحت مند، خوش و خرم اور کامیاب زندگی گزاریں اور عوامی خدمت کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں۔

آخر میں ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر اعلیٰ کو یومِ پیدائش کی ایک بار پھر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یہ اطلاع آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیمو کریسی کے شعبہ نشرو اشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کمرشل ایل- پی- جی کی قیمتوں میں کمی

  نئی دہلی، 1 اگست: ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس جیسے اداروں...

بالسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا حملہ: 3 افراد ہلاک، ایک درجن سے زائد زخمی

  کیف، 01 اگست: مقامی حکام کے مطابق، جمعہ اور ہفتے...

SKUAST-K اور نقش رائل آرٹس کے درمیان پشمینہ مصنوعات کی جدت کے لئے معاہدہ

جنگ نیوز ڈیسک SKUAST-K نے کشمیر کی روایتی پشمینہ صنعت...

جموں و کشمیر میں عمارتوں کی اجازت نامہ فیس یکساں

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ ہاؤسنگ...

کشمیر میں بجلی کے نقصانات ملک میں سب سے زیادہ

جنگ نیوز ڈیسک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی...