ترال اور پامپور میں تباہ کن ژالہ باری سے فصلیں تباہ

ترال (شبیر بٹ): جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل کے کئی بستیوں میں منگل کے روز بعد شدید ژالہ باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے فصلوں اور میوہ جات کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ تحصیل کے ہندورہ، سید آباد، لرگام پستونہ، واگڈ اور شار شالی علاقے میں بھی شدید ژالہ باری ہوئی جو کچھ منٹ تک جاری رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں یہاں میوہ جات جن میں سیب، اخروٹ، گلاس، ناشپانی ،سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ سبزیاں کیچڑ میں مل گئی ہیں۔

ادھر ضلع کے پانپور کے کدل بل، کھریو پانپور ،شالی شالی وہاب صاحب سمیت متعدد بستیوں میں ہوئی ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نایک اور ممبر اسمبلی پامپور حسنین مسعودی نے متاثرین کے لیے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکٹری چودھری محمد یاسین پسوال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ، علاقے میں اچانک موسم خراب ہوا اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔انہوں نے بتایا اسی دوران کچھ منٹ تک شدید ژالہ باری جاری رہی جس کے نتیجے میں یہاں فصلیں اور میوہ جات تباہ ہوئے,

اس سے قبل ترال کے مندورہ، زاری ہاڑ اور دیگر بستیوں میں شدید ژالہ باری کے نتیجے میں یہاں بھی میوہ باغات تباہ ہو گئے۔ ادھر کسانوں نے ژالہ باری سے ہوئے نقصان پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ترال میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے ممبر اسمبلی ترال نے بتایا، کہ وقت آچکا ہے کہ غیر یقینی موسمی صورتحال کے نتیجے میں ژالہ باری اور آندھی کو قومی آفت قرار دیا جائے کیونکہ اسطرح کے واقعات اب روز کا معمول بنتے جارہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

حکومت نے سپریم کورٹ میں TET پر نظرثانی کی درخواست دائر کی، 

سرینگر  06 جون: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ...

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...

جموں میں ملک کے ساتویں علاقائی موسمیاتی مرکز کا افتتاح

جنگ نیوز مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و ارضیاتی...