جموں و کشمیر میں اولا کی ایگریگیٹر لائسنس منسوخ، فوری اثر سے خدمات پر پابندی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اولا (OLA) کے موٹر وہیکل ایگریگیٹر لائسنس کو فوری طور پر سے منسوخ کر دیا ہے، جس کے بعد کمپنی اب مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں ایگریگیٹر خدمات چلانے کی اہل نہیں رہے گی، جب تک کہ متعلقہ ضابطوں کی تعمیل نہ کی جائے یا حکام کی جانب سے مزید احکامات جاری نہ ہوں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ منسوخی حکم نامے کے مطابق ایم/ایس اے این آئی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ (اولا) کو 21 ستمبر 2023 کو موٹر وہیکل ایگریگیٹر لائسنس نمبر 0001 جاری کیا گیا تھا، تاہم کمپنی مقررہ شرائط کے مطابق اپنے جموں برانچ دفتر کو فعال بنانے اور آپریشنز شروع کرنے میں ناکام رہی۔

ایک سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں کے نیو پلاٹ علاقے میں قائم کمپنی کا برانچ دفتر محکمہ ٹرانسپورٹ کی 13 دسمبر 2024 کو کی گئی جانچ کے دوران "نان فنکشنل” اور ناقابلِ سراغ پایا گیا۔ اس سلسلے میں کمپنی کو متعدد شوکاز نوٹسز اور معطلی نوٹس جاری کیے گئے، تاہم محکمہ کو کمپنی کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اس فیصلے کے بعد اولا کو جموں و کشمیر میں ایگریگیٹر سروسز چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، جب تک کہ کمپنی تمام ضروری تقاضے پورے کرکے متعلقہ حکام سے نئی منظوری یا بحالی حاصل نہ کر لے۔ ٹرانسپورٹ کمشنر جموں و کشمیر وشیش پال مہاجن نے موٹر وہیکل ایگریگیٹر رولز 2023 اور متعلقہ اختیارات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اولا کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا۔ محکمہ کے مطابق کمپنی نے لائسنس کے اجرا کے بعد مقررہ مدت کے اندر قانونی اور انتظامی شرائط پوری نہیں کیں، جس کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

حکومت نے سپریم کورٹ میں TET پر نظرثانی کی درخواست دائر کی، 

سرینگر  06 جون: جموں و کشمیر کی وزیر تعلیم سکینہ...

پی- ڈی- پی صدر نے ایمس اونتی پورہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا،

سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر...

نارکو دہشت گردی کے خلاف عوامی تحریک اُبھر چکی ہے

جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا نے...